پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے معاہدہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا کے درمیان نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان میں آن لائن مواد کے تحفظ سے متعلق معاملات پر تعاون اور استعدادِ کار کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ پی ٹی اے اور میٹا نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ اقدامات کریں گے۔

دونوں ادارے استعدادِ کار میں اضافے، پالیسی مکالمے اور آگاہی مہمات کے فروغ کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی اے کا مقصد صارفین کے لیے ایک محفوظ اور پُراعتماد ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں میں ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، جبکہ یہ اشتراک ڈیجیٹل تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے