سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت پر امریکا کے ساتھ سول جوہری معاہدہ ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں (Abraham Accords) کو شمولیت سے مشروط کردیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ منظوری کے مرحلے میں ہے، تاہم اس پر حتمی عمل درآمد اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مجوزہ معاہدے میں جوہری مواد کی افزودگی (Uranium Enrichment) شامل نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ معاہدہ مکمل طور پر پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے، نہ کہ عسکری یا دفاعی جوہری صلاحیتوں کی ترقی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے