بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے نئی تاریخ رقم کر دی،، تین ماہ میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں،، اسٹیٹ بینک نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار تین ماہ میں بھیجی جانے والی یہ سب سے بڑی ترسیلات ہیں،،
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی 2 ارب 15 کروڑ ڈالر بھیج کر بازی لے گئے،، دوسرے نمبر پر یو اے ای کے اوورسیز پاکستانی رہے،، یہاں سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئے،، ایک ارب 34 کروڑ ڈالر کے ساتھ برطانیہ کے پاکستانی نژاد تیسرے نمبر پر ہے،،
یورپین یونین کے پاکستانیوں نے ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا،، امریکہ سے 90 کروڑ ڈالر آئے،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں ترسیلات زر 29 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 85 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں،، زرمبادلہ کی آمد میں غیر معمولی اضافے سے پاکستان کے غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری آئے گی،، روپے کی قیمت میں اضافہ ہو گا،،
کس ملک سے کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں
سعودی عرب 2.15 ارب ڈالر
یو اے ای 1.80 ارب ڈالر
برطانیہ 1.34 ارب ڈالر
یورپین یونین 1.09 ارب ڈالر
امریکہ 90 کروڑ ڈالر
خلیجی ممالک 86 کروڑ ڈالر
آسٹریلیا 18 کروڑ ڈالر
کینیڈا 13 کروڑ ڈالر