اسٹیٹ بینک نے قانونی طریقے سے بیرون ممالک سے ڈالر لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کو ہر ڈالر پر 4 روپے دینے کا اعلان کیا ہے،، جو ایکسچینج کمپنیاں ایک سال میں ڈھائی کروڑ ڈالر لائیں گے انہیں 3 روپے فی ڈالر ادا کئے جائیں گے،،
پانچ فیصد ورکرز ریمٹنسز لانی والی ایکسچینچ کمپنی کو 4 روپے فی ڈالر ملیں گے،، اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کر دیا،، ابھی تک اوورسیز پاکستانی زیادہ تر ترسیلات زر بینکوں کے ذریعے بھیج رہے ہیں،، مالی سال 24-2023 میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 30 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا تھا اس میں ایکسچیج کمپنیوں کا حصہ انتہائی معمولی تھا،،
حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر لانے میں فعال کردار ادا کرنے کےلئے فی ڈالر معاوضہ بڑھا دیا ہے