خطے کی غیر یقینی صورتحال، جرمن بحریہ کے دو جنگی جہازمشرقی بحیرہ روم نئی تعیناتی کے لیے روانہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری غیر یقینی اور نازک سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جرمن وزارتِ دفاع نے اپنے دو بحری جہازوں کو نئی تعیناتی کے لیے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع نے بتایا کہ جرمن بحریہ کا سپلائی جہاز موزل (Mosel) اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والا جہاز فلدا (Fulda)، جو اس وقت جبوتی میں موجود ہیں، انہیں مشرقی بحیرہ روم منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق یہ دونوں جہاز گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز میں ممکنہ مشن کی تیاری کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ موجودہ علاقائی حالات کے باعث اب انہیں نئی پوزیشن پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جرمن وزارتِ دفاع نے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کی غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کے باعث بحری اثاثوں کی ازسرِنو تعیناتی ایک احتیاطی اقدام ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے