سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا سرمایہ کاری وفد اسلام آباد پہنچ گیا،، نور خان ایئربیس پر وفاقی وزراء مصدق ملک، جام کمال خان اور عبدالعلیم خان نے وفد کا استقبال کیا،،
وفد میں انجینئرنگ، تعمیرات، توانائی، زراعت، پیٹرولیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کے سرمایہ کار شامل ہیں،، 30 سے زائد سعودی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں،،
سعودی وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کرے گا،، پاکستان مختلف شعبوں میں سعودی عرب سے 15 سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،،
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،، وفد جمعہ کو نیشنل ایئرو اسپیس سائنتس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا،، وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ گول میز کانفرنس ہو گی،، مختلف شعبوں کے پاکستانی سرمایہ کاروں کی اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی انتظام کیا گیا ہے،، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے،، سعودی وفد 11 اکتوبر کو واپس ریاض روانہ ہو جائے گا،،