Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»علی امین گنڈا پور ڈی چوک میں دور دور تک کئی نظر نہیں آئے:محسن نقوی
پاکستان

علی امین گنڈا پور ڈی چوک میں دور دور تک کئی نظر نہیں آئے:محسن نقوی

EditorBy Editorاکتوبر 9, 2024Updated:اکتوبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Federal Minister for Interior Mohsin Naqvi addressing a press conference in Islamabad on October 9, 2024.
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پتہ نہیں علی امین گنڈا پور کون سے ڈی چوک میں پہنچ کر خطاب کر کے واپس چلے گئے ہیں، کیا اسلام آباد داخل ہوکر ہاتھ لگا کر چلے جانا ہدف کا حصول تصور کیا جاسکتا ہے ؟

بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے متضاد دعوئوں سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تین دن میں ،میری ٹیم، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ میڈیا کی ٹیمیں بھی ڈی چوک پردن رات موجود رہیں ، مجھے تو اس دوران علی امین گنڈا پور دور دور تک کئی نظر نہیں آئے اگر میڈیا کے کسی ساتھی کو ڈی چوک میں نظر آئے ہوں تو ان کی گواہی ملے تو وہ بھی تسلیم کر لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش تھی کہ ڈی چوک پہنچنا ہے اور وہاں دھرنا دینا ہے ۔

اسلام آباد داخلے کے 21 مقامات تھے لیکن انتظامیہ اور پولیس نے صرف چند پوائنٹس پر فوکس رکھا تا کہ جتھے داخل نہ ہوسکیں ۔جہاں سے اجتجاج شروع ہوا وہاں کی تعداد اور 26 نمبر چونگی پہنچنے کی تعداد دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے لوگ رہ گئے تھے اور پھر وہاں سے کتنے لوگ کچھ آگے آنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے سوال کیا کہ بتائیں کہ اسلام آباد کی حدود کے آغاز کو ہاتھ لگا کر چلے جانے کو ہم ڈی چوک پر پہنچ کر خطاب کرنے کے ہدف کا حصول کیسے تصور کر لیں ۔

Ali Amin Gandapur Mohsin Naqvi PTI sit in پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.