نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس دوان دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی،برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے سفارتی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا جبکہ خطے میں تعمیری تعاون، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ۔
