پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں برطانوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکی،، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان کے 6 کھلاڑی صرف 59 رنز بنا سکی،،
پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 کا اسکور کیا تھا،، انگلینڈ نے 823 رنز بنا کر 267 کی برتری حاصل کی اور اننگ ڈیکلیئر کر دی،، انگلینڈ کے ہیری بروک نے ٹرپل جبکہ جو روٹ نے ڈبل سینچری بنائی،، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انگلش ٹیم نے اتنا بڑا اسکور کسی ایک اننگ میں کیا ہے،،
قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی پیش کی،، اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق پہلی ہی گیند پر کرس وکس کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے،، کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا سکے،،
بابر اعظم تاحال فارم میں واپس نہ آ سکے،، محض 5 اسکور بنا کر پویلین واپس آ گئے،، محمد رضوان نے 10 رنز پر اکتفا کیا،، سعودی شکیل نے ہمت کر کے29 اسکور بنائے،،
کل میچ کا آخری روز ہے،، پاکستان پر شکست کے بادل چھا گئے ہیں،، میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے