مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومت کا 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ

مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں سات قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کی دستاویز کےمطابق نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ انیشی ایٹو کے تحت اے آئی ہب اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ،مظفرآباد اور گلگت میں قائم کیے جائیں گے۔

اے آئی ہب میں جدیددفاتر،ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اورجدید لیبارٹریزکی سہولیات دستیاب ہونگی،حکومت نے دو سال کےدوران 560 اے آئی اسٹارٹ اپس کی انکیوبیشن کا ہدف مقررکیا ہے،جبکہ 150 اے آئی اسٹارٹ اپس کو سیڈ گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

دستاویز کےمطابق اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپیٹل، انکیوبیٹرز اور عالمی ٹیکنالوجی نیٹ ورکس سےمنسلک کیاجائےگا،جبکہ صحت، زراعت، تعلیم، فن ٹیک اور اسمارٹ سٹیز کے لیےمصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کیے جائیں گے۔

منصوبےمیں خواتین اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،قومی اے آئی پالیسی کے تحت 7 اے آئی ہب کے قیام کے لیے آر ایف پی جاری کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اے آئی ہب کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کا معاہدہ ہوگا،جسے کارکردگی کی بنیاد پر مزید ایک سال کےلیےتوسیع دی جاسکےگی،منصوبے کے تحت 2 قومی اے آئی ہیکاتھون اور چار اے آئی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے