سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری اور نجی اسکول یکم اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق صوبے کےتمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغازہوگا،جبکہ تمام اسکولوں میں 6 روزہ ورکنگ ویک بھی بحال کر دیا جائے گا۔
اعلامیےکےمطابق یکم اگست سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کلاسزکا انعقاد ہوگا اور طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔
