علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں بہنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے آج اشتہاری کارروائی مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس کی روشنی میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف چاراکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے