دبئی :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ پاکستان ویمن 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 ویں اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔فاطمہ ثناء 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، نیوزی لینڈ کی ایڈن کارسن کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
پیر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری اور اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے ۔ سوذی بیٹس 28 ، بروک ہیلی ڈے 22 اور کپتان جارجیا پلمر 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان کی خواتین ٹیم ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فاطمہ ثناء نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے ، منیبہ علی 15 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمیلیا کیر نے تین اور ایڈن کارسن نے دو وکٹیں حاصل کیں ، ایڈن کارسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
Trending
- اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل
- 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت
- اسرائیلی حراست سے رہائی پانیوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
- بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
- ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت
- بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکے خاندان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے،والد پنکج کپور نے بتا دیا
- گوگل کا پاکستانی طلباء کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان
- نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ریلوے ملازم شہید