وزارت خارجہ نے آج سے 8 اگست تک وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کردی

وزارت خارجہ نے آج سے 8 اگست تک وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کردی۔ شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزرا کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ علاقائی امن و استحکام اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے