خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور فلش فلڈ کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 103 گھروں کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے جاری رپورٹ کے مطابق 29 جولائی سے جاری بارشوں میں اب تک ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، چترال لوئر سمیت مختلف اضلاع میں حادثات پیش آئے جس میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے جن چار بچے ،تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ جبکہ مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے اب تک 103 مکانات کو نقصان پہنا جس میں 39 مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو سمیت متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور نقصانات کا سروے کررہی ہیں ۔
لوئر چترال میں فلیش فلڈ سے بند سڑکیں کھولنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
