وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان کو ری شیڈول کرنے کا مقصد امیدواروں کو تیاری کے لیے مزید وقت فراہم کرنا اور امتحان کے انعقاد کو شفاف، محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق امتحان کی تاریخ میں تبدیلی صرف امیدواروں کی سہولت اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے، جبکہ امتحان کی دیگر تمام شرائط، قواعد و ضوابط اور انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔

کونسل نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ امتحان سے متعلق مزید معلومات، شیڈول اور آئندہ اپ ڈیٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ نئی تاریخ کے اعلان کے بعد امیدواروں کو اپنی تیاری مکمل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ سے زائد کا اضافی وقت مل گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے