غروبِ آفتاب کے بعد تھانوں میں خواتین کی موجودگی پر پابندی

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نئے حکم نامے کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد کسی بھی خاتون کو تھانے میں نہیں رکھا جائے گاجبکہ تمام خواتین کو سورج غروب ہونے سے پہلے تھانے سے روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید یہ کہ مدعیہ یا الزام علیہ خاتون کو بھی غروب آفتاب کے بعد تھانے طلب نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق خواتین سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں دن کی روشنی میں مکمل کی جائیں گی، جبکہ کسی ہنگامی صورتحال میں اگر کسی خاتون کو تھانے میں رکھنا ناگزیر ہو تو اس کے لیے متعلقہ اعلیٰ افسر کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

حکم نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت کنندہ خاتون کی درخواست فوری سنی جائے اور اس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ متاثرہ خواتین کو بروقت انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نئی ایس او پیز کا مقصد خواتین کے وقار، تحفظ اور حقوق کو یقینی بنانا ہے، جبکہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اسٹیشنز میں خواتین سے متعلق معاملات کے لیے مزید سخت اور واضح ضابطہ کار نافذ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے