رواں سال کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا، جبکہ یورپ، افریقہ اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے