سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی، مزید صوبے نہیں بن سکتے: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صوبائی اسمبلی سندھ کی تقسیم کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں منظور کر چکی ہے۔

مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا آئینِ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اسمبلی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے، اگر کبھی اس مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی جو نظر نہیں آرہی تو بات کی جاسکتی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دیں گے، سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے