میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، اغوا کا مقدمہ قتل کیس میں تبدیل کردیا گیا

کراچی میں میر رضا ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،فیروزآباد تھانےمیں درج اغوا کا مقدمہ قتل کیس میں تبدیل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق فیروزآباد تھانے کی ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں ترمیم کرتے ہوئےمیر رضا علی کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدمقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں،میر رضاکی موت کی تحقیقات کےلیےنئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جو ازسرنو تفتیش کا آغاز کرےگی،نئی ٹیم جائےوقوعہ،لواحقین اوردیگرمتعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی،کیس میں سامنے آنےوالے شواہد کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے