بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں،، بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل نے یہ وارنٹ جاری کئے،،
بھارت میں روپوش شیخ حسینہ واجد پر طلبہ کے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر الزامات عائد کئے گئے ہیں،،
سابق وزیراعظم کے 45 قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،،
رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں میں درجنوں طلبہ اور عام شہریوں کی ہلاک ہو گئے تھے،، شیخ حسینہ واجد پر الزام ہے کہ انہوں نے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا حکم دیا تھا،،