اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی منظوری دے دی،، ان حملوں میں اسرائیلی فوج ایران کے کن اہداف کو نشانہ بنائے گی،، اس کی بھی منظوری دی گئی ہے،،
سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیل ایران کی آئل ریفائنریز، آئل فیلڈز، ایٹمی بجلی گھروں اور ایرانی افواج کے اہم مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے،،
امریکی میڈیا کے مطابق اہداف کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران میں کن اہداف کو نشانہ بنائے گا،،
اسرائیل نے ابھی تک حملے کے وقت سے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا ہے،، واضح رہے یکم اکتوبر کو ایران نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے اسرائل پر 400 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا،، یہ میزائل ایران کے شہر اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے داغے گئے تھے،،
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایرانی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے پر ناکام ہوئے،، اسرائیل کے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ایران کو سمجھ نہیں آئے گی کہ کیا ہوا،، کیسے ہوا،، وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے،،