وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
محسن نقوی نے مستونگ میں ہونےوالے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا،انہوں نےحملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
میر ضیاء اللہ لانگو نےخیریت دریافت کرنے اورحوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انکاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
