بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی جانب پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔ پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام اسپیل وے گیٹس مکمل طور پر کھول دیے گئے، سلال ڈیم سے تقریباً ایک لاکھ 50 ہزارکیوسک سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا۔ جس سے چناب پرقائم ہیڈمرالہ، خانکی اور قادرآباد پر پانی کے شدید دباؤ کا خدشہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر اگلے 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے، دریائےچناب سے ملحقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ آج رات سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشیں متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بارش متوقع ہے، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ  کا خدشہ ہے، مری  گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے