عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو گئیں،، اس ہفتے تاریخ میں پہلی بار لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے 2700 ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا،، پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں ایک اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہوا،، ہفتے کے آغاز پر سونے کی ٹریڈنگ 2674 ڈالر سے شروع ہوئی،،، جمعے کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو ایک اونس سونا 2736 ڈالر پر پہنچ چکا تھا،،
ادھر پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے نئے ریکارڈ بنا لئے،، کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتے کو سونا مزید 900 روپے مہنگا ہو گیا،، چھ روز کے کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں 6300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا،، سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوئی،،