پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،، پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں فارن انویسٹرز نے 5 کروڑ 14 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے،، مارکیٹ میں 4 کروڑ ڈالر کی فریش انویسٹمنٹ بھی آئی،، مجموعی طور پر نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی،،
ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ دباؤ میں رہی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، دوسرے اور تیسرے روز مارکیٹ میں خریداری کے باعث تیزی رہی،، چوتھے اور پانچویں روز مارکیٹ دوبارہ ریڈ زون میں چلی،،
اس ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں 233 پوائنٹس کی مندی رہی،، مارکیٹ میں کاروبار 85 ہزار 483 پوائنٹس سے شروع ہوا،، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا،، مندی کے باوجود سرمایہ کاروں نے 21 ارب روپے منافع کمایا،،
اس ہفتے مارکیٹ میں 112 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری آئی،، مجموعی طور پر 2 ارب 21 کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو ہفتے کے شروع میں 11 ہزار 156 ارب روپے تھی اختتام پر 11 ہزار 177 ارب روپے پر پہنچ گئی،،