Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی: عباس عراقچی

جون 22, 2025

ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار

جون 22, 2025

امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان

جون 22, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی: عباس عراقچی
  • ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار
  • امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان
  • امریکی حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا: آئی اے ای اے
  • امریکی حملے کے بعد ایران کا خیبر میزائیلوں سے اسرائیل پر بڑا حملہ
  • امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن
  • امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ
  • ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»26ویں آئینی ترمیم سے محلاتی سازشوں کا عہد ختم ہوا:وزیراعظم
پاکستان

26ویں آئینی ترمیم سے محلاتی سازشوں کا عہد ختم ہوا:وزیراعظم

EditorBy Editorاکتوبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی نہایت شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے محلاتی سازشوں کا عہد ختم ہوا ہے اور میثاق جمہوریت کا ادھورا خواب پورا ہو گیا ، آئینی ترمیم کے ذریعے جمہوریت کے لیے منڈلاتے خطرات ختم ہو گئے ہیں ، پارلیمان کے اندر زعما نے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کے لیے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ، آئینی ترمیم پارلیمان کی بالادستی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ،ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہوگا، ترمیم سے لاکھوں لوگوں کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی۔

پیر کو قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم کی دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والی جماعتوں کے سربراہان کی نشستوں پر جاکر ان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے اور قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی اعلیٰ مثال ہے ۔ آج ایک نیا سورج طلوع اور نئی صبح ہوئی ہے ۔ماضی میں محلاتی سازشوں کے ذریعے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیجے جانے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے ۔ اس آئینی ترمیم سے انصاف کا حصول آسان اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہو گی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج 2006میں بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ، آج کسی منحرف رکن نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا ، ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ، آج طے ہو گیا کہ پارلیمان بالا دست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پانامہ کے نام پر اقامہ کے بنیاد پر ایک وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا ۔

انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف ، بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، خالد مقبول صدیقی ، چوہدری سالک حسین ، عبدالمالک بلوچ ، اعجاز الحق ، خالد مگسی، عبدالعلیم خان سمیت آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے تمام رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ترامیم سے ملک کا مستقبل محفوظ ہو گا ۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت اور میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس کی بنیاد رکھی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس ترمیم کے لیے بے پناہ محنت کی ، مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اس پر اپنا نقطہ نظر دیا ۔ انہوں نے نائب وزیراعظم ، وزیر قانون و انصاف کو بھی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر تحریک انصاف بھی اس ترمیم میں شامل ہوتی تو اچھا ہوتا ۔ انہوں نے سپیکر اور ان کے سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ترمیم کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔

Constitutional amendments Pakistan PM Shahbaz Sharif PMLN PPP PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار

جون 22, 2025

امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان

جون 22, 2025

ایران اسرائیل جنگ:حکومت کا 14کروڑ لٹرز پیٹرول فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ

جون 21, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی: عباس عراقچی

جون 22, 20256

ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار

جون 22, 20250

امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان

جون 22, 20251

امریکی حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا: آئی اے ای اے

جون 22, 20259
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
تازہ ترین

ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی: عباس عراقچی

By Editorجون 22, 20256

استنبول : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد سفارت…

ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار

جون 22, 2025

امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان

جون 22, 2025

امریکی حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا: آئی اے ای اے

جون 22, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، نتائج کی ذمہ داری اب امریکا پر ہوگی: عباس عراقچی

جون 22, 2025

ایس آئی ایف سی کا اقدام ، معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار

جون 22, 2025

امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے : پاکستان

جون 22, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.