اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔
