اسلام آباد کے ڈی چوک کی جشن آزادی تقریب میں سرکاری افسران کا شاہی بگی میں آنے کا شوق مہنگا پڑ گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے کر بذریعہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جواب طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد پر سخت برہمی اور ناگواری کا اظہار کیا اور دونوں افسران سے جواب طلب کر لیاہے ، شہبازشریف نے کہا کہ افسران کا شاہانہ طرزعمل اختیارات سے تجاوز ہے ۔
وزیراعظم نے افسران کی غیرضروری نمائش ناقابلِ قبول قرار دے دی اور مستقبل میں سرکاری افسران کو پروٹوکول کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی
