پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،اضافے کے بعد ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا،ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا،جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
