بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ نظرثانی درخواست کب مقرر ہوگی؟ فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی تھی اورجلد سماعت کیلئے ایک اور اپیل بھی دائر کی گئی ۔
حکومت کی جانب سے عمران خان کو شفا ہسپتال کی بجائے پمز منتقل کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ شفا ہسپتال میں سیکیورٹی مسائل کے باعث شفا کے ڈاکٹروں سے پمز میں معائنہ کروایا گیا ۔
عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل نہ کرنے پر عظمیٰ خان کی جانب سے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کی جا چکی ہے
