وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پی این ایس سی اور کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کی جدیدکاری کے منصوبے پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ مکمل کر کے آڈٹ سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔
کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کو کمرشل جہاز سازی اور جدید ہاربر کرافٹس کی تیاری کا مرکزی کردار سونپا گیا، کراچی شپ یارڈ میں صاف توانائی اور بائیو فیول سے چلنے والے ہاربر کرافٹس کی تیاری کے اقدامات جاری ہیں۔
ہاربر کرافٹس کے یکساں معیار کے لیے اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا، بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے اقدامات تیز کیے گئے۔
ملکی جہاز سازی کے آرڈرز قومی شپ یارڈ کو دینے کی حکمتِ عملی پر عملدرآمد جاری ہے، قومی شپ یارڈ میں کمرشل جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور کراچی شپ یارڈ کی بحالی سے قومی شپنگ، جہاز سازی اور بحری معیشت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
