امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،، پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی آوازیں آئی،، ریسکیو اور میڈیکل کی ٹیموں سمیت جب پولیس فائرنگ والے گھر پہنچی تو وہاں پانچ افراد کی لاشیں پڑی تھیں،،
پولیس کے مطابق ایک 15 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کر دیا،،
نوجوان کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم ہو سکی ہیں،،
ایک چھوٹی بچی کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے،، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے