دبئی میں ایک ایسی عمارت کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو دنیا کی پتلی ترین عمارت ہو گی،،
زمین سے 1274 فٹ اونچی اس عمارت کی چوڑائی محض ایک اپارٹمنٹ جتنی ہو گی،، دبئی کی اسکائی اسکریپر میں یہ عمارت ایک نیا اضافہ ہو گا،،
متحدہ عرب امارات کی مورابہ ویل نامی کمپنی نے اس عمارت کا ڈیزائن تیار کیا ہے،، دسمبر 2028 تک اس عمارت کی تعمیر مکمل ہو گی،،
اس عمارت کے تمام اپارٹمنٹس لگژری ہوں گے،، ایک اپارٹمنٹ کی کم سے کم قیمت 50 لاکھ ڈٓالر یعنی ایک کروڑ 80 لاکھ یو اے ای درہم کے برابر ہو گی،،
پاکستانی کرنسی میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت ایک ارب 40 کروڑ روپے ہو گی،، یہ کم سے کم قیمت ہے،،