نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کے لیے پاور ڈویژن کا عملی قدم

نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کے لیے پاور ڈویژن نے عملی اقدامات شروع کردیئے، نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے صارفین کے معاملات کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ تمام زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی جامع جانچ اور تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ تقاضے مکمل کرنے والے صارفین کو غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 9 فروری سے قبل تمام مراحل مکمل کرنے والے کنکشنز کو فوری طور پر سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے اہل نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے پی آئی ٹی سی کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کا مقصد نیپرا کی ہدایات پر درست اور منصفانہ عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

پاور ڈویژن تمام ڈسکوز میں نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کرے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے