بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں لڑکیوں کا انوکھا احتجاج،، داڑھی کے بغیر بوائے فرینڈ کا مطالبہ،،
مدھیا پردیشن کے شہر اندور میں کالج اور یونیورسٹیز کی طالبات نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں نو کلین شیو نو گرل فرینڈ کے نعرے لگائے گئے،،
طالبات نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر داڑھی کے بغیر بوائے فرینڈ کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے درج تھے،،
طالبات نعرے لگا رہی تھیں داڑھی کٹواؤ یا گرل فرینڈ بھول جاؤ،، قریب سے گزرتے لوگ اس انوکھے احتجاج سے خوب محظوظ ہوئے اور احتجاج کی ویڈیوز بھی بناتے رہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،،
احتجاج میں شامل لڑکیوں نے چہروں پر علامتی داڑھیاں بھی لگا رکھی تھیں،،
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکیوں نے اس طرح کا انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیوں کیا، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ احتجاج کسی تشہیری مہم کے لیے کیا گیا، جس کی تفصیلات بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔