اپنے فضائی دفاعی نظام پر نازاں اسرائیل کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ حزب اللہ نے ہفتے کو جو ڈرون حملہ کیا تھا وہ وزیراعظم نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرا گیا تھا،،
اسرائیل نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے قیصریہ شہر میں نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ میں ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا ہے،،
مخصوص حفاظتی شیشوں کی وجہ سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ تو نہ سکا تاہم وہ تڑخ ضرور گیا ہے،، اسرائیلی حکومت نے ڈرون سے ہونے والے نقصان کی تصویر بھی جاری کر دی ہے،،
ادھر عام اسرائیلیوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے کہ جب وزیراعظم کی رہائش گاہ تک حزب اللہ پہنچ گئی ہے تو ان کی سیکیورٹی کو کیسے ممکن بنایا جائے گا،،
اسرائیلی کابینہ نے اسرائیلی فوج کے سربراہ کی سخت سرزنش کی ہے کہ کیسے کروڑوں ڈالر یومیہ خرچ کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بناتے ہوئے حزب اللہ کا ڈرون نشانے تک پہنچ گیا،،
اسرائیلی آرمی چیف نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ وہ ہر ناکامی پر سیکھ رہے ہیں اور دفاعی نظام کو بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،،
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جس وقت حزب اللہ کا ڈرون وزیراعظم کی رہائشگاہ تک پہنچا اس وقت نیتن یاہو اور ان کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے،،
