امریکہ کے صدارتی انتخابات میں غیر یقینی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طوالت کے باعث سرمایہ کار محفوظ انویسٹمنٹ کی طرف جا رہے ہیں،،
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا مزید 11 ڈالر مہنگا ہو گیا،، سونے کی نئی قیمت 2746 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی،،
پاکستان میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے کی نئی تاریخی بلندی کو عبور کر گیا،،
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی،، دوسری طرف جب تک اسرائیل کے غزہ، لبنان، شام اور یمن پر حملے جاری ہیں اس وقت تک قیمتوں میں کسی بڑی کمی کی فی الحال کوئی گنجائش نظر نہیں آتی،،