پی ٹی آئی نے یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں پاور شو کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 ستمبر کو شارع قائدین پر جلسے کے انعقاد کے لیے انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کوخط لکھ دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق جلسے میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی کراچی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے جلسے کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے