ملکی آئل ریفائنریز میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ملکی آئل ریفائنریز میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ریفائنریز حکام سے مذاکرات کامیاب  ہوگئے۔ ملکی آئل ریفائنریز اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان کی پانچوں آئل ریفائنریز انتظامیہ سے ملاقاتوں میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد و جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پانچوں ریفائنریز حکومت کے ساتھ معاہدوں پر آئندہ ماہ دستخط کریں گی۔ ریفائنری اپ گریڈیشن سے 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے یورو 5 معیار کا ایندھن تیار کیا جاسکے گا، مقامی پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، مقامی پٹرول اور ڈیزل کی تیاری سے قیمتوں میں کمی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے