کیا مہنگا ہوا اور کیا سستا؟ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سالانہ شرح مہنگائی 9.04 فیصد جبکہ ایک ہفتے میں بھی مہنگائی 0.5 فیصد بڑھ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔۔دال چنا، گندم کا آٹا، انڈے، دال مسور، چائے، دال ماش اور بیف مہنگا ہوا۔ ایل پی جی 3.46 فیصد اور بجلی 2.04 مہنگی ہوئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.44 فیصد جبکہ پیٹرول 1.7 ایک فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت 126 فیصد، آٹا 45 فیصد اور ٹماٹر 37 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی 56 فیصد، ڈیزل 36 فیصد اور پیٹرول 30 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں بجلی 2.06 فیصد، سرخ مرچ 16 فیصد سے زائد، مٹن 16 فیصد، بیف 13.6 ایک فیصد اور بریڈ 9.37فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب زیرجائزہ عرصے کے دوران 11 اشیا سستی ہوئیں۔ ٹماٹر، چکن، پیاز، کیلے، لہسن، چاول اور آلو کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے