Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
  • چترال میں بارش، پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ
  • فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، محی الدین وانی
  • عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق
  • پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
Demo
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»فتنہ الہندوستان نے بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانیکی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا: ضیا لانگو
پاکستان

فتنہ الہندوستان نے بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانیکی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا: ضیا لانگو

EditorBy Editorاگست 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہےکہ جنوبی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نےکم عمربچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا لانگو نے کہا کہ دہشتگرد چادر اور چار دیواری کی پامالی کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد بلوچ روایات کو ختم کرنے کی کوشش کررہےہیں،  بلوچوں کی روایت نہیں کہ وہ پہاڑوں میں نامحرموں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کو جھوٹے بیانِیےکوپھیلانے کیلئے ورغلایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نےکم عمربچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، ان بچیوں کے والدین اور رشتےداروں پر حیرانی ہے کہ کیسے انہیں جانے دیا، 16 سالہ زینب اور 12 سالہ فاطمہ کو ورغلایا گیا، 40  دن تک ان کو کال کوٹھری میں رکھا کہ آپ نےخود کش دھماکا کرنا ہے،  ان بچیوں کو مکران سے اپنے ساتھ ملایا گیا اور خود کش حملے کیلئے ورغلایا گیا۔

 

میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھاکہ حکومت بچیوں کو صحت، تعلیم اور پڑھائی کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے، ان بچیوں کے والدین ندامت محسوس کررہے ہیں، بچیوں کے والدین حیران ہیں کہ کیسے ان کی بچیاں غیر مردوں کے ساتھ پہاڑوں میں تھیں، دہشتگردوں کیخلاف ہماری فورسز نبردآزما ہیں، فورسز مسلسل جنگ میں مصروف ہیں، اگر ایک واقعہ ہوتا ہے تو سکیورٹی فورسز10 واقعات روکتی بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے زینب کے شوہر سمیت خاندان کے 8 سے 10 افرادکو قتل کیا گیا، تنظیم کے ساتھ کام کرنے سے انکار پر فتنہ الہندوستا ن کی جانب سے سیف کو قتل کردیا گیا، سیف کے قتل کے بعد مقامی کمانڈر کارابطہ مقتول کی بیوی زینب سے ہوا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

اکتوبر 14, 2026

چترال میں بارش، پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ

اکتوبر 14, 2026

فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

Routine News

 Nunc elementum sagittis eleifend. Cras non sem malesuada, gravida quam vitae, lobortis ipsum. Nunc aliquet lobortis dui at aliquet. Donec a luctus turpis. Pellentesque aliquam leo et elit finibus iaculis. Curabitur dolor tortor, facilisis nec pharetra congue, euismod non ante. Nunc tristique facilisis arcu ut sagittis. Mauris malesuada est nulla. Nullam volutpat convallis elit.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.