Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
  • چترال میں بارش، پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ
  • فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، محی الدین وانی
  • عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق
  • پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
Demo
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی Time 32 منٹ پہلے
پاکستان

سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی Time 32 منٹ پہلے

EditorBy Editorاگست 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے پمز سانحے پر اسپتال کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو  فوری معطل کر کےکارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔

 وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز  واقعے پر لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیر اعظم نےکمیٹی کی نشاندہی پر 8 افرادکو فوری معطل کرکےکارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی کمیٹی کی نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیےکے مطابق  ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر شامل ہیں۔ سکیورٹی پر مامور کمپنی اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی ہے،معطل ہونے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ  ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی عبدالرحمان، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور سینئر رجسٹرار بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کےمطابق متاثرہ وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈکو او ایس ڈی بنا کر مزید تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم نے ان افراد کے خلاف بلا امتیاز فوجداری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

بچےکو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت دینےکی منظوری

 پمز واقعے میں بچےکو بچانے والی نرس  رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت دینےکی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیےکے مطابق جان کی پروا کیے بغیر بچےکو بچانے پر نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا، اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچےکی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائےکم ہے۔

اعلامیےکے مطابق  وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے ہٹائے گئے افراد کی جگہ نئے افراد کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے۔

رپورٹ کچھ ہی دیر میں وزارت قومی صحت کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائےگی۔

 آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسزکو کال گئی، ابتدائی تحقیقات

اعلامیے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ  پمز میں ہنگامی صورتحال سے متعلق تفصیلی ایس او پیز یا ٹریننگ موجود نہیں۔ پمز کے 13 ایس اوپیز میں صرف 2 ذیلی سیکشنز میں آگ یا ہنگامی صورتحال کا تذکرہ پایا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پمز واقعے کے وقت سپر وائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہ تھا،  دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر وارڈ میں موجود تھے، آگ لگنے اور پورا  وارڈ جلنے میں صرف 2 منٹ کا وقت لگا، ایک نرس نے وارڈ میں آگ پھیلنے سے پہلے ایک بچےکی جان بچائی، آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو کال گئی۔ پمز اسپتال میں پہلا ایمرجنسی ریسپانس کال کے 15 منٹ بعد پہنچا۔

 پمز واقعےکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، وزیراعظم

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، پمز واقعےکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، معصوم بچوں کی موت ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے،  بچوں کے والدین کے ساتھ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں، پمز واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائےگی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

اکتوبر 14, 2026

چترال میں بارش، پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ

اکتوبر 14, 2026

فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

Routine News

 Nunc elementum sagittis eleifend. Cras non sem malesuada, gravida quam vitae, lobortis ipsum. Nunc aliquet lobortis dui at aliquet. Donec a luctus turpis. Pellentesque aliquam leo et elit finibus iaculis. Curabitur dolor tortor, facilisis nec pharetra congue, euismod non ante. Nunc tristique facilisis arcu ut sagittis. Mauris malesuada est nulla. Nullam volutpat convallis elit.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.