نیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سخت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نئے کارکردگی قوانین کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے کارکردگی کے معیار وسیع کردیے گئے ہیں۔

پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں اہم ضابطہ جاتی تبدیلیاں متوقع ہیں، کیونکہ نیپرا تقریباً دو دہائی پرانے کارکردگی کے فریم ورک سے ہٹ کر ایک زیادہ جامع اور قابلِ پیمائش نظام متعارف کرانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

نئے نظام کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی کے قابلِ اعتماد نظام، صارفین کو خدمات، سرمایہ کاری، تحفظ اور جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے جواب دہ بنایا جائے گا۔

نئے جاری کردہ نیپرا پرفارمنس اسٹینڈرڈز (ڈسٹری بیوشن) ریگولیشنز، 2026 نے پرفارمنس اسٹینڈرڈز (ڈسٹری بیوشن) رولز، 2005 کے تحت قائم بنیادی فریم ورک کی جگہ لے لی ہے۔

نئے ضوابط میں ان شعبوں میں نمایاں توسیع کی گئی ہے جن کی بنیاد پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے