ملک بھر کی جیلوں میں کتنے قیدی موجود ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عدالتوں سے برقت فیصلے نہ ہونے کے باعث جیلوں پر قیدیوں کا بوجھ بڑھنے لگا۔

ملک بھر کی جیلیں انڈر ٹرائل قیدیوں سے کھچا کھچ بھر گئیں۔ مجموعی گنجائش 64 ہزار کی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار قیدی جیلوں میں موجود ہیں۔

پنجاب کی 45 جیلوں میں 38 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہیں مگر صوبے کے جیلوں میں اس وقت 70 ہزار قیدی موجود ہیں۔ پنجاب کے 70 ہزار میں سے صرف 16 ہزار قیدی سزا یافتہ ہیں۔

سندھ کی 23جیلوں میں گنجائش 14 ہزار قیدیوں کی ہے مگر جیلوں میں 25 ہزار قیدی موجود ہیں، سندھ کی جیلوں میں موجود 25 ہزار میں سے صرف 4 ہزار قیدی سزا یافتہ ہیں۔

خیبر پختونخوا کی 39 جیلوں میں11 ہزار382 قیدی موجود ہیں، جن میں صرف 2ہزار سزا یافتہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے