استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنما شریک ہیں، پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف شامل ہیں۔
اجلاس میں ترکیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو بھی شریک ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی وزیردفاع خالد بن فیصل، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں مشترکہ دفاعی پیداوار بڑھانے اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی، پاکستان ،ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے پر دستخط 7 اگست کو ہوئے تھے۔
اس سے قبل استنبول میں ترک وزیرخارجہ یاشار گولر نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ یہ ملاقات پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
