لاہور کے جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،واقعے کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پالیا، تاہم واقعے کے باعث ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق گارڈ کو لاہور جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
