پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کیخلاف تین معاملات پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔
پی کے میپ کے انٹرا پارٹی الیکشنز، گوشواروں اور پارٹی آئین میں تبدیلی پر اعتراضات کے مقدمات پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وکیل نے تفصیلی دلائل کےلیے مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ 26 اگست کوسماعت ہونا تھی جونہ ہوسکی۔ اب سماعت کی نئی تاریخ 21 ستمبر ہے۔
ای سی پی حکام نے کہا انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے 180 دن دینے پربلوچستان ہائیکورٹ نے اسٹے دے رکھاہے۔ باقی دو مقدمات میں اسٹے نہیں۔ پی کے میپ کو ای سی پی اعتراضات پر جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدم تعمیل پر یکطرفہ فیصلے کا انتباہ بھی کردیا۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہا آپ متعدد بار ٹائم لے چکے ہیں مگر جواب جمع نہیں کروا رہے۔ الیکشن کمیشن نے پی کے میپ کے وکیل کی وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔
