سانحہ پمز کے بعد وفاقی ہسپتالوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ متعارف کرانے کی تیاری

وزارت صحت حکام کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بروئے کار لانے پر غور کیا جا رہا ہے، ہسپتالوں کی کارکردگی، شہریوں کی شکایات اور انتظامی معاملات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر سے ملاقات کی، جس میں سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر مشاورت کی گئی۔

وزارت صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سے تعاون لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ہسپتالوں کے آپریشنز اور ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بنیاد پر تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اے آئی ایجنٹس شہریوں کی ہسپتالوں سے متعلق شکایات کی کالز سنیں گے، جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے شکایات کے اندراج، نگرانی اور ازالے کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت صحت کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں بہتری اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے