فوٹیج کے مطابق شادمان کے علاقے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کے لیے اچانک دوڑ کر موٹر سائیکل کے سامنے آنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کا سر ٹریفک وارڈن سے ٹکرایا اور وہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والا زین نامی نوجوان پانچ روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حادثے کے ذمہ داروں کے تعین اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
